ابنا: فلسطيني خبر رساں ايجنسي وفا نے بدھ کو رپورٹ دي کہ اسرائيلي فوجيوں نے قلقيليہ کے مشرق ميں واقع ايک گاؤں پر حملہ کرکے نو فلسطينيوں کو گرفتار کرليا-
صہيوني فوجيوں نے اسي طرح الخليل شہر پر بھي حملہ کرکے پانچ فلسطينيوں کو گرفتار کرليا -
صہيوني فوجيوں نے ان فلسطينيوں کو گرفتار کرنے کے بعد باز پرس کےلئے انہيں فوج کے سيکورٹي مراکز ميں منتقل کرديا -
دوسري جانب صہيوني حکومت کي خفيہ ايجنسي کے اہلکاروں اور اسرائيلي فوجيوں کے مشترکہ يونٹ نے مسجد الاقصي کے جنوب ميں واقع سلوان بستي کے الحارہ محلے پر حملہ کيا ہے-
فلسطيني عيني شاہدوں کا کہنا ہے کہ صہيوني فوجيوں نے تربيتي کتوں کے ہمراہ الحارہ محلے ميں فلسطينيوں کے متعدد رہائشي مکانات پر حملہ کيا جس سے فلسطيني بچوں اور خواتين ميں خوف و وحشت کا ماحول پيدا ہوگيا -
واضح رہے کہ صہيوني حکومت مختلف بہانوں سے فلسطينيوں کے رہائشي علاقوں پر حملے کرتي رہتي ہے جس کے دوران وہ فلسطينيوں کو گرفتار کرکے جيلوں ميں منتقل کرديتي ہے –.......
/169